۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا مصطفی شیرزادی

حوزہ / ایران کے شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ مولوی مصطفی شیرزادی نے کہا: آج دشمنان دین اسلام کے مقابلے میں امت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اتحاد و وحدت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولوی مصطفی شیرزادی نے آج صبح شہر مریوان میں اہل سنت دینی طلاب  کے درمیان میلاد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: خداوندعالم ہمیں دین اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی پیروکاروں میں سے قرار دے۔

شہر مریوان  کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: ماہ ربیع الاول میں فقراء اور حاجتمندوں کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ خدا وند عالم نے ہر شخص کے مال میں سے کچھ حصہ حاجتمندوں کے لیے مختص کیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام افراد اس حصے یعنی زکوۃ کو ادا کریں۔

 اہلسنت کے اس عالم دین نے کہا:  آج امت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دشمن دین کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔

مولوی شیرزادی نے کہا:  رسول خداﷺ بہت زیادہ مہربان تھے۔ خداوند متعال سورۂ انبیاء کی آیت نمبر ۱۰۷ میں رسول  اکرمﷺ کئ متعلق فرماتا ہے: ’’آپ جہان کے لئے پیغمبر رحمت ہیں‘‘۔

شہر مریوان کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: اسلامی احکام کے مطابق ہمیں فقراء اور حاجتمندوں کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے اور آج ملک میں اقتصادی مشکلات کے پیش نظر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں سے محروم طبقےکی مدد کریں۔

اہلسنت کے اس عالم دین نے کہا: آج ملک میں موجود اقتصادی مشکلات صرف اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ  ان مشکلات کا اہم ترین سبب ملک کے اندر صحیح مینجمنٹ کا فقدان ہے۔

 مولوی شیرزادی نے کہا:  افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض تجار اجناس مہنگی ہونے کی امید پر انتہائی ضروری اجناس کا احتکار کرتے ہیں۔ یہ کام انسانیت کے تقاضوں کے خلاف اور کبیرہ گناہوں میں سے شمار ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .